’ڈومیسٹک کرکٹ: دوستی یاری میں امپائر سے بچ جاتے ہیں‘، فہیم اشرف کے بیان نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

جمعرات 19 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری امپائرنگ کیسی ہو رہی ہے، یہ سب کے سامنے آ گیا ہے، ایک ہی امپائر ہے جو اچھی اور بری دونوں طرح کی امپائرنگ کرتا ہے اس لیے پینل کو دیکھنا چاہیے کہ کس امپائر کو کدھر رکھنا ہے کیونکہ امپائر کے کیے گئے فیصلے سب کے سامنے ہیں۔

فہیم اشرف نے الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں دوستی یاری کی بنیاد پر امپائر کے فیصلوں سے بچ جاتے ہیں لیکن نیشنل کرکٹ میں کوئی دوستی یاری نہیں ہے، اسکرین پر سب کے سامنے سب کچھ آ جاتا ہے اور ساری دنیا دیکھ رہی ہوتی ہے۔

فہیم اشرف کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے سوال اٹھایا کہ اگر یہی بیان عمر اکمل، احمد شہزاد یا کراچی کے کسی کرکٹر نے دیا ہوتا تو کرکٹ بورڈ کیا کرتا۔

سلیم خالق لکھتے ہیں کہ اگر فہیم اشرف کو امپائرنگ پر اتنے اعتراضات تھے تو کیا کبھی انھوں نے پی سی بی سے کوئی شکایت کی؟ اگر ایسے ہی کرکٹرز تنقید کرتے رہے تو پاکستان کرکٹ میں ڈسپلن نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فہیم اشرف نے ایک اوسط درجے کا کرکٹر ہونے کے باوجود اتنے انٹرنیشنل میچز کھیلے یہ بھی کمال ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ فہیم اشرف ٹھیک کہہ رہے ہیں کہ اس ٹورنامنٹ میں امپائرنگ اوسط سے کم رہی ہے، احمد شہزاد اورعمر اکمل کا بھی ایسا کہنا درست ہوگا کیونکہ ہم بری امپائرنگ کو واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں۔ یہاں تک کہ امام الحق اور شاداب خان نے بھی اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا۔

سید ابرار حسین نے کہا کہ پی سی بی امپائرنگ ڈیپارٹمنٹ میں بہت خرابیاں ہیں جس کو صحافی نہیں جانتے اس لیے وہ آواز نہیں اٹھاتے۔ ان کا کہنا تھا کہ  کیسے کیسے امپائرز کو راتوں رات پروموٹ کیا جاتا ہے اس کی بھیانک کہانیاں ہیں۔

ایک ایکس صارف نے کہا کہ امپائرز کے فیصلوں پر فہیم اشرف بالکل سچ بول رہے ہیں۔

سعود خان نامی ایکس  صارف نے لکھا کہ پاکستان کا سب بڑا مسئلہ ہی ایمپائر ہے، چاہے وہ کرکٹ ہو یا سیاست۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم کے لیے سینیٹ میں نمبرز پورے کر لیے، رانا ثنااللہ

کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے پنجاب کے حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد میں 180 ٹن کھجوروں کی تقسیم

سینیٹری پیڈز پر بھاری ٹیکس کیخلاف لاہور کے بعد سندھ ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر

27ویں آئینی ترمیم کے اہم نکات کونسے ہیں؟

علم و ادب کا چراغ بجھ گیا، پروفیسر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کرگئیں

ویڈیو

بنوں کی قدیم چلغوزہ منڈی جہاں سے یہ سوغات دنیا بھر میں برآمد کی جاتی ہے

پاکستان میں چلنے والی چند لگژری گاڑیوں میں کیا خصوصیات ہیں؟

پاکستان اکادمی ادبیات میں پروفیسر انور مسعود کے 90ویں یومِ پیدائش کی پُر وقار تقریب

کالم / تجزیہ

ہمارے انورؔ مسعود

غزہ مزاحمت اور فکرِ اقبال

عدلیہ اور آئینی ترمیم: اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں