مولانا طارق جمیل کا نیا لُک، ہیئرٹرانسپلانٹ ظاہر کرتی ویڈیو وائرل

جمعرات 19 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے ایک کلینک میں موجود اپنی ویڈیو شیئر کی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہوں نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کی مدد سے نئے بال لگوالیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لڑکیاں فون کرکے شادی کی پیشکش کرتی تھیں، مولانا طارق جمیل

مذکورہ ویڈیو کے ایک حصے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 70 سالہ مذہبی اسکالر اور شعلہ بیان مقرر کے سر پر ایک ڈاکٹر مختلف نشانات لگا رہے ہیں گویا ان کے سر پر بال لگانے کی تیاری کر رہے ہوں۔

ویڈیو کے دوسرے حصے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مولانا طارق جمیل کے سر پر ایک سفید پٹی سی بندھی ہے اور اس کے اوپر ایک نیلی سرجیکل کیپ بھی اوڑھی گئی ہے۔

مزید پڑھیے: مولانا طارق جمیل اپنی دوسری شادی کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

پھر مولانا طارق جمیل 100 روپے کے ایک نوٹ پر اپنے دستخط کرتے دکھائی دیے جسے ڈاکٹر انتہائی عقیدت کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔

بعد ازاں مولانا طارق جمیل وہ نوٹ اپنے بائیں (الٹے) ہاتھ سے مذکورہ ڈاکٹر کو دیا جنہوں نے بصد احترام دونوں ہاتھ بڑھاکر وہ نوٹ وصول کرلیا۔

مزید پڑھیں: مولانا طارق جمیل کو اپنے والدین سے عام بچوں کی طرح لگاؤ کیوں نہیں تھا؟

’تھوڑے بیان کیے کو زیادہ جانیے‘ کے مصداق ویڈیو یا اس کے کسی حصے میں کوئی کمنٹری نہیں کی گئی نہ ہی مولانا طارق جمیل نے اپنے فالوورز کی مزید معلومات کے لیے اس حوالے سے کچھ بیان کیا۔ تاہم ویڈیو سے ایک بات تو ظاہر ہوتی ہے کہ مولانا نے اپنے مداحوں کو یہ بتادیا کہ وہ ہیئر ٹرانسپلانٹ کے عمل سے گزرے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp