پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس نے 81 ہزار پوائنٹس کے سنگ میل کو عبور کرلیا ہے۔
جمعرات کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس 997.95 پوائنٹس (1.23 فیصد) کے اضافہ کے بعد 81 ہزار 459.28 پوائنٹس پر بند ہوا، مجموعی طور پر کے ایس ای میں 468 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 145 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 238 کی قیمتوں میں کمی اور 85 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، کے ایس ای بلند ترین سطح تک پہنچ گیا
کاروباری سرگرمیوں کے دوران 459.037 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 18.61 ارب روپے تھی،کے ایس ای 30 انڈیکس 331.68 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 25797.85 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 1423.49 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 129896.97 پوائنٹس پر بند ہوا۔
فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 4.761 ارب روپے کا لین دین ہوا، کوہ نور سپننگ ملز کے 35184576 حصص، کے الیکٹرک کے 23819654 حصص اور ورلڈ کال ٹیلی کام کے 22930170 حصص کا لین دین ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، 100 انڈیکس 80 ہزار سے بھی اوپر چلاگیا
گلشن سپننگ ملز لمیٹڈ، گلستان سپننگ ملز اور روپالی پولی ایسٹر سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔مارکیٹ کیپٹلایزیشن کا حجم 38.2 ارب ڈالر سے بڑھ کر 38.4 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔