ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اعداد و شمار جاری
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 4 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، ملکی زرمبادلہ ذخائر 13 ستمبر تک 14.82 ارب ڈالر رہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں مہنگائی میں کمی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، عطا تارڑ
اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے اپنے ذخائر 4.3 کروڑ ڈالر اضافے سے 9.50 ارب ڈالر رہے، کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.26 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.31 ارب ڈالر رہے۔