چیمپیئنز ون ڈے کپ : اسٹالینز نے ڈولفنز کو 174 رنز سے شکست دے دی

جمعرات 19 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیمپیئنز ون ڈے کپ میں اسٹالینز نے ڈولفنز کو 174 رنز سے شکست دے دی ہے۔

فیصل آباد کے اقبال کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان چیمپیئنز کے ساتویں میچ میں اسٹالینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ڈولفنز کو 274 رنز کا ٹارگٹ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ون ڈے کپ: مارخور نے تیسری کامیابی سمیٹ لی

جوابی اننگز میں سعود شکیل کی قیادت میں ڈولفنز کی پوری ٹیم 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی،اسٹالینز کی جانب سے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز جہانداد خان اور اسپنر مہران ممتاز نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

ڈولفنز کی اننگز شروع میں ہی مشکلات کا شکار ہوگئی جب محمد ہریرہ اننگز کی دوسری گیند پر جہانداد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، اس کے بعد عمر امین 10رنز اور سعود شکیل 12رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، سرفراز احمد جو ڈولفنز کے مینٹور بھی ہیں اور قاسم اکرم بالترتیب اسکور بورڈ میں 5 اور 4 رنز جوڑنے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

ڈولفنز کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 36 گیندوں پر 32 بنا کر نمایاں رہے، آصف علی نے 28 گیندوں پر 21 رنز بنائے، ڈولفنز کی پوری ٹیم 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ون ڈے کپ کے میچ میں پینتھرز نے لائنز کو 84 رنز سے شکست دے دی

اس سے قبل اسٹالینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور بابراعظم کی سینچری کی بدولت 271 رنز بنائے۔

اسٹالینز کی جانب سے بابراعظم نے 100 گیندوں پر 104 رنز بنائے، شان مسعود 36 گیندوں پر 34 رنز بناسکے، یاسر خان نے 58 گیندوں پر 46 اور طیب طاہر نے 49 گیندوں پر 33 رنز بنائے، حسین طلعت 23 رنز بناسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ