الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے معاملے پر سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔
یہ بھی پڑھیں مخصوص نشستوں کا معاملہ، ایاز صادق کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بھی الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کرنے کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اس حوالے سے چلنے والے خبریں خلاف حقائق ہیں۔
واضح رہے کہ میڈیا پر خبریں سامنے آئی تھیں کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی وضاحت کے تفصیلی جائزے کے بعد اہم فیصلے کرلیے ہیں، اور نئی متفرق درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں پارلیمنٹ بالادست ادارہ، اسپیکر کا الیکشن کمیشن کو خط سنگ میل ہے، وزیر اطلاعات
میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے سامنے موقف اختیار کرے گا کہ جب قانون موجود ہے کہ اب مخصوص نشستیں الاٹ نہیں کی جا سکتیں تو فیصلے پر عملدرآمد کیسے کیا جائے۔