چیمپیئنز ٹرافی کا پاکستان میں انعقاد، آئی سی سی نے پی سی بی کو کیا جواب دیا، محسن نقوی نے بتادیا

جمعہ 20 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اگلے برس پاکستان میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی سے آئی سی سی کے وفد نے ملاقات کی، جس میں آئی سی سی چیمیئنز ٹرافی کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے لیے خوشخبری، چیمپیئنز ٹرافی سے متعلق آئی سی سی نے موقف دے دیا

ملاقات میں چیمپیئنز ٹرافی کے سیکیورٹی انتظامات پر بھی بات چیت ہوئی، آئی سی سی وفد نے کراچی اور راولپنڈی میں انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی وفد کو چیمپیئنز ٹرافی کے لیے عالمی معیار کے انتظامات کی یقین دہانی کرائی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

محسن نقوی نے آئی سی سی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام چیمپیئنز ٹرافی سے قبل مکمل کرلیا جائے گا، تمام ٹیموں کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے دورہ پاکستان کا فیصلہ کر لیا؟ جے شاہ نے خاموشی توڑ دی

انہوں نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کا پاکستان میں انعقاد ایک اعزاز ہے، پاکستانی قوم کرکٹ کے کھیل سے محبت کرتی ہے، تمام ٹیموں کے کھلاڑی پرامن اور محفوظ ماحول میں کھیل کو انجوائے کریں گے، اپ گریڈیشن کے بعد اسٹیڈیمز میں بین الاقوامی معیار کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp