چند ہفتوں میں پاور سیکٹر سے اچھی خبریں ملیں گی، اویس لغاری

جمعہ 20 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ پاور سیکٹر کوئی ایسا کارنر نہیں کہ 20روپے اکٹھی کمی آئے۔ یکمشت کمی کے بجائے 20،20 پیسے کا فرق ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ چند ہفتوں میں باہمی رضامندی سے اچھی خبر ملے گی۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آئی پی پیز کا منافع کم کرنے پر بھی بات چیت ہوئی ہے، اس میں حکومت کے اپنے پلانٹس بھی شامل ہیں۔ فرنس آئل، کوئلہ کی قیمت سمیت متعدد معاملات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کب تک ملے گا؟ وزیر توانا اویس لغاری نے بتادیا

وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ مستقبل میں کون سے پلانٹ چاہییں، ٹاسک فورس معاملات دیکھ رہی ہے۔ چند ہفتوں میں باہمی رضامندی سے اچھی خبر ملے گی، اور معاہدے کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاور سیکٹر میں کچھ معاملات اس ہاؤس میں نہیں بتا سکتے، ان کیمرا بریفننگ کے لیے تیار ہیں۔ اس شعبے میں کوئی ایسا کارنر نہیں ہے جہاں 20روپے کی اکٹھی کمی آئے۔ یکمشت کمی کے بجائے 20،20 پیسے کا فرق ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’ایکس‘ کی سروس ڈاؤن

‏ملک بھرمیں موبائل فون سروس کے مسائل پر اراکین اسمبلی کا اظہار ناراضی

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیص حمید سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کیوں کر رہے ہیں؟

اظہر علی کرکٹ بورڈ سے الگ، وجہ سرفراز احمد کی انٹری پر تحفظات یا کچھ اور؟  

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ: پاکستان شاہینز نے یو اے ای کو شکست دے دی

ویڈیو

روبوٹ کے ذریعے گردے کی کامیاب سرجری، یہ انسانوں سے بہتر ثابت ہوں گے، ماہرین

کوئٹہ کے کم گیس پر چلنے والے سستے گیزر، سخت سردی میں بڑی نعمت

جنرل فیض حمید کیس کا فیصلہ کب آئےگا، اور کتنی سزا کا امکان ہے؟

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ

ایک بدزبان محبوب، بال ٹھاکرے