پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسے کی اجازت ملے گی یا نہیں؟ عظمیٰ بخاری کا اہم بیان

جمعہ 20 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عدالت نے تحریک انصاف کو لاہور میں جلسہ کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی، ڈپٹی کمشنر کو جلسے کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اس حوالے سے میٹنگ کررہے ہیں، مخصوص جماعت کے لوگوں کی کچھ آڈیو کالز سامنے آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں جلسے سے روکا گیا تو مینار پاکستان پر پوری قوم احتجاج کرے گی، عمران خان

انہوں نے کہاکہ ان آڈیو کالز میں تحریک انصاف کے لوگ فساد برپا کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، تحریک انصاف کا ماضی کا ٹریک ریکارڈ بھی سب کے سامنے ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہاکہ یہ لوگ جلسے کے نام پر ملک میں دہشتگردی اور فساد برپا کرنا چاہتے ہیں، کسی کو بھی سیاسی لبادہ اوڑھ کر فساد پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے کسی بھی سیاسی و مذہبی جماعت کو جلسے جلوس کرنے سے نہیں روکا، نہ روکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں لاہور جلسہ: 21 ستمبر کو روکا گیا تو جیلیں بھر دیں گے، عمران خان کا اعلان

وزیر اطلاعات نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے بھی پچھلے دنوں لاہور میں جلسہ کیا ہے، اسلام آباد جلسے میں کیا ہوا وہ بھی سب کے سامنے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp