بھارتی سپریم کورٹ کا آفیشل یوٹیوب ہیک ہوگیا ہے، ہیکرز نے چینل پر کرپٹو کرنسی کے اشتہارات چلا دیے۔
جمعے کے روز ہیکرز نے بھارتی سپریم کورٹ کا یوٹیوب چینل ہیک کر کے اس پر امریکا میں قائم کمپنی Ripple Labs کی تیار کردہ کرپٹو کرنسی کی تشہیر کی ویڈیوز اپلوڈ کردیں۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ: پاکستان نے بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کردیا
ہیکرز نے بھارتی سپریم کورٹ کے چینل پر ایک بلینک ویڈیو اپلوڈ کیا جس کے کیپشن میں ہیکرز نے لکھا ’بریڈ گارلنگ ہاؤس، رپل ریسپانڈ ٹو دا ایس ای سی 2 بلین ڈالر
فائن، ایکس آر پی پرائس پریڈکشن۔‘
یوٹیوب چینل پر سپریم کورٹ کی کارروائی براہ راست دیکھائی جارہی تھی کہ اچانک چینل پر مزکورہ کمپنی کے اشتہارات چلنے لگے۔
سپریم کورٹ چینل ہیک ہونے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور فی الحال عدالت کی ویب سائٹ سے چینل کا لنک ہٹا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پرھیں: ہیکرز کیسے پاس ورڈ چوری کیے بغیر گوگل اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کررہے ہیں؟
سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ تمام متعلقہ افراد کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سپریم کورٹ آف انڈیا کے یوٹیوب چینل کو ہٹا دیا گیا ہے، یوٹیوب چینل پر خدمات جلد ہی دوبارہ شروع کر دی جائیں گی۔