تقریباً ایک سال کا عرصہ ہونے کو ہے، ملک میں پاسپورٹ بنوانے کے لیے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، ارجنٹ فیس دینے کے باوجود مہینوں تک پاسپورٹ بن کر نہیں آرہے، تاہم اب خوشخبری سامنے آئی ہے کہ شہریوں کی پریشانی کا جلد خاتمہ ہو جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر، 5 لاکھ سے زائد درخواست دہندگان متاثر
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی نے کہا ہے کہ اب پاسپورٹ بنوانے والوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہاکہ کراچی، اسلام آباد، لاہور سمیت بڑے شہروں میں پاسپورٹس کا بیک لاک ختم ہوگیا، جبکہ بیرون ملک سے اپلائی کرنے والوں کے پاسپورٹس بھی بن گئے ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل نے کہاکہ 24 ہزار سے زیادہ اوورسیز پاکستانیوں کو پاسپورٹس مل گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں علامہ محمد اسد: پہلے پاکستانی پاسپورٹ ہولڈر کی کہانی
مصطفیٰ جمال قاضی نے کہاکہ روزانہ 65 ہزار پاسپورٹس پراسس ہوتے ہیں، لیکن پرنٹنگ 23 ہزار ہورہی تھی، جس کی وجہ سے مسئلہ پیدا ہوا، اب ایک ماہ میں نئے پرنٹرز کی شپمنٹ پاکستان آنے کی امید ہے جس کے بعدمعاملہ نارمل ہوجائے گا۔