پی ٹی آئی کے لاہور جلسہ میں شرکت کے لیے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی تیاریاں مکمل ہو گئیں۔ جلسے کے لیے 3 خصوصی کنٹینرز تیار کر لیے گئے ہیں۔ خیبرپختونخوا سے قافلے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں ایم ون موٹر وے سے روانہ ہوں گے۔
مزید پڑھیں:لاہور جلسہ: آپ اٹک پل پار کرکے دکھائیں، رانا ثنااللہ کا وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو چیلنج
پی ٹی آئی پشاور کے عہدیداران کے مطابق قافلے ایم ون موٹر وے پر جمع ہو کر وزیراعلیٰ کی قیادت میں لاہور جائیں گے جبکہ صوابی میں وزیراعلیٰ کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔ خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع کے قافلے صوابی میں مرکزی قافلے میں شامل ہوں گے۔
راستے کی ممکنہ رکاوٹیں ہٹانے کے لیے بھاری مشینری بھی قافلوں کے ہمراہ ہوگی۔ وزیر اعلیٰ نے قومی و صوبائی ممبران اسمبلی کو کارکن لانے کا ٹاسک بھی دے رکھا ہے۔