سعودی عرب نے 94ویں سعودی قومی دن کی مناسبت سے 22 اور 23 ستمبر (اتوار اور پیر) کو 2عام تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ 2تعطیلات کے اعلان کے ساتھ قومی دن کی تقریبات 4دنوں تک جاری رہیں گی۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت نے تعطیلات کے حوالے سے یہ اعلان کیا ہے کہ تمام سرکاری، نجی اور سول سروس کے شعبے چھٹیاں منائیں گے۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب میں ستمبر 2024 اہم قومی اور بین الاقوامی کانفرنسوں سے عبارت رہے گا
رپورٹس کے مطابق 2تعطیلات کے اعلان کے ساتھ قومی دن کی تقریبات 4دنوں تک جاری رہیں گی کیونکہ 22 اور 23 ستمبر کی تعطیلات سے پہلے جمعہ اور ہفتہ 20 اور 21 ستمبر کو ہفتہ وار تعطیلات ہوتی ہیں۔
وزارت کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ سعودی لیبر لا کے مطابق قومی دن کی تعطیلات پر تمام سرکاری اور نجی شعبوں کے ملازمین کو اجرت دی جائے گی۔
واضح رہے سعودی عرب کا قومی دن 23 ستمبر بروز پیر کو منایا جائے گا۔