پاکستان میں ’کیااسپورٹیج‘ قسطوں پر بھی دستیاب، شرائط کیا ہیں؟

ہفتہ 21 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گاڑیاں بنانے والی کمپنی کیا موٹرز پاکستان نے اپنی مقبول اسپورٹیج کار کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے نئی پیشکش متعارف کرائی ہے، اسپورٹیج کار کے شوقین افراد اب سود سے پاک ماہانہ اقساط پر اپنی پسندیدہ کار خرید سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا موٹرز پاکستان میں کونسی 4 نئی گاڑیاں لانچ کرنیوالا ہے؟

کیا کی جانب سے پیشکش کے تحت خریدار کو اسپورٹیج الفا کی خریداری کے لیے 50 فیصد ڈاؤن پیمنٹ کرنی ہوگی، ڈاؤن پیمنٹ37 لاکھ 75 ہزار روپے ہوگی، خریدار 18 ماہ کی آسان اقساط پر یہ گاڑی خرید سکیں گے، جبکہ ماہانہ قسط 2 لاکھ 9 ہزار 722 روپے ہوگی، گاڑی کی اصل قیمت کے علاوہ اس کی خریداری پر کوئی سود نہیں ہوگا۔

کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسپورٹیج کار 4 ورژنز میں دستیاب ہے، الفا، فرنٹ وہیل ڈرائیو (FWD)، آل وہیل ڈرائیو (AWD) اور ایک محدود ایڈیشن، ہر ایک ورژن کی اپنی منفرد خصوصیات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایم جی موٹرز نے ایچ ایس ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کیوں کیا؟

کیا موٹرز پاکستان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اقساط کے منصوبے میں دلچسپی رکھنے والے افراد اسپورٹیج کی تفصیلات اور اس کی  دستیابی کے بارے میں مزید جاننے کے لیے اپنی قریبی ’کیا‘ ڈیلرز کے پاس جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹی20 میں 8ویں بار صفر پر آؤٹ، بابر اعظم نے شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا

ٹی20 کرکٹ میں بدترین کارکردگی، آخری 25 میچوں میں بڑی ٹیموں کے خلاف پاکستان کے نتائج کیا رہے؟

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

امریکا نے صدر ٹرمپ کے ناقد نوبیل انعام یافتہ نائجیرین ادیب کا ویزا منسوخ کردیا

خالصتان تحریک نے اب تک کیا حاصل کیا؟

ویڈیو

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

گول گپے، جو فاسٹ فوڈ کے دور میں بھی مقبول ہیں

بالائی دیر کے املوک کی خاص بات کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی