5 میچوں کی سیریز: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 68 رنز سے شکست دے کر 0-2 کی برتری حاصل کر لی

ہفتہ 21 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں مہمان ٹیم آسٹریلیا نے میزبان انگلینڈ کو 68 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل کر لی ہے۔

آسٹریلیا کے بلے باز ایلکس کیری کے 74 رنز اور کپتان مچل مارش کے 60 رنز نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

ہفتہ کے روز ہیڈنگلے میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 68 رنز سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

جیت کے لیے 271 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کا ٹاپ آرڈر 5 وکٹوں کے نقصان پر 65 رنز پر ڈھیر ہو گیا جب بین ڈکیٹ 32 رنز اور لیام لیونگ اسٹون صفر پر یکے بعد دیگرے 2 گیندوں پر آؤٹ ہو گئے۔

انگلینڈ کے جیمی اسمتھ 49 رنز پر آؤٹ ہو گئے اور اپنی نصف سنچری مکمل کرنے میں بھی ناکام رہے جبکہ عادل رشید نے 27 رنز کی اننگز کھیلی، اس کے بعد انگلینڈ کی ساری امیدیں ٹوٹ گئیں، یوں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 41 اوورز میں 202 رنز پر آؤٹ کر دیا۔

انگلینڈ کے فل سالٹ نے 12 ، ول جیکس نے صفر، ہیری بروک نے 4 ، بین ڈکٹ نے 32، لیام لیونگسٹون نے صفر، جیکب بیتھل نے 25، جیمی اسمتھ نے 49 ، برائیڈن کارس نے 26 ، عادل رشید نے 27 ، اولی سٹون نے ایک رنز اسکور کیا جب کہ میتھیو پوٹس نے 7 رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کی اور آسٹریلیا کے خطرناک بلے باز ٹریوس ہیڈ کو محض 29 رنز پر جلد ہی آؤٹ کر دیا اس کے بعد آسٹریلیا کا مڈل آرڈر بھی رنز بنانے میں قدرے ناکام ہی رہا، اس طرح انگلینڈ مہمان ٹیم کو 45 اوورز میں 270 رنز پر آؤٹ کرنے میں کامیاب ہو گیا۔

آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ نے 29، میتھیو شارٹ نے بھی 29 ، اسٹیون اسمتھ نے 4 ، مارنس لیبوشین نے 19، کپتان مچل مارش نے 60 ، گلین میکسویل نے 7 ، ایرون ہارڈی نے 23، مچل سٹارک صفر، ایڈم زمپا نے 3 ، ایلیکس کیری نے شاندار 74 رنز اسکور کیے۔

انگلینڈ کے راشد نے 42 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے گلین میکسویل کو 7 رنز پر آؤٹ کر کے اپنے ون ڈے کیئریرکی 200 وکٹیں بھی مکمل کیں۔

آسٹریلیا کے کپتان مچل مارش نے اپنی ٹیم کے مجموعی اسکور میں 60 رنز کا اضافہ کیا جب کہ ایلکس کیری نے 74 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آسٹریلیا کے اسکور کو دفاعی پوزیشن پر لاکھڑا کیا۔

آسٹریلیا کے بریڈن کار نے 75 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 20 سالہ جیکب بیتھل نے 33 رنز دے کر 2 اور میتھیو پوٹس نے 30 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا کی جیت کا مطلب یہ ہے کہ اس کے پاس منگل کو ڈرہم میں 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز جیتنے کا موقع ہاتھ آ گیا ہے ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ