چیمپیئنز ون کپ میں پینتھرز نے اسٹالینز کو 20 رنز سے شکست دے دی۔
اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پینتھرز نے اسٹالینز کو 345 رنز کا ہدف دیا، جوابی اننگز میں اسٹالینز کی پوری ٹیم 49.3 اوورز میں 324 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
اسٹالینز کی جانب سے طیب طاہر نے 109 رنز بنائے، حسین طلعت 68، زمان خان 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
اس سے قبل شاداب خان کی غیر موجودگی میں پینتھرز کی قیادت کرنے والے صائم ایوب نے فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں چیمپئنز کپ کے نویں میچ میں اسٹالینز کے خلاف شاندار سنچری کی بدولت اپنی ٹیم کو 344 رنز تک پنچایا۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ون ڈے کپ کے میچ میں پینتھرز نے لائنز کو 84 رنز سے شکست دے دی
صائم ایوب نے 130 گیندوں پر شاندار 156 رنز بنائے، جس میں ان کے 120 کے اسٹرائیک ریٹ پر 13 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔
صائم ایوب اور اذان اویس نے پہلی وکٹ کے لیے 138 رنز کی مضبوط شراکت قائم کی، اذان اویس نے جنہوں نے 77 گیندوں پر 51 رنز بنائے، ان کو ابرار احمد نے آؤٹ کیا۔
پینتھر کی جانب سے عثمان خان نے صرف 47 گیندوں پر 75 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 8 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے،
39 ویں اوور میں 254 کے اسکور پر عثمان کے آؤٹ ہونے کے بعد مبصر خان نے 15 گیندوں پر 18 رنز جوڑے ، صائم بالآخر 46ویں اوور میں جہانداد کے ہاتھوں زمان خان کی گیند پر کیچ ہو آؤٹ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ون ڈے کپ : پینتھرز نے ڈولفنز کو شکست دے دی
صائم ایوب کے آؤٹ ہونے کے بعد عماد بٹ 2، حیدر علی 8 اور عرفات منہاس 1 رنر بنا کر آؤٹ ہوگئے، رضوان محمود کے 9 گیندوں پر ناقابل شکست 14 رنز بنائے۔
اسٹالینز کی جانب سے زمان خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔