ایران میں قومی ترانے کی توہین، افغان سفارتکار نے احتجاج پر معافی مانگ لی

اتوار 22 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے بعد ایران میں بھی افغان سفارتکار کی جانب سے قومی ترانے کی توہین کی گئی جس پر ایران کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔ ایران نے قومی ترانے کی توہین پر افغان سفارتخانے کے قائم مقام سربراہ کو وزارت خارجہ طلب کرکے سخت احتجاج کیا اور کہا کہ افغان مندوب کا رویہ سفارتی رواج کے خلاف تھا، قومی ترانے کا احترام کرنا بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ رویہ ہے۔

ایران کے احتجاج پر افغان مندوب نے معافی مانگی اور کہا کہ وہ موسیقی پر پابندی کی وجہ سے کھڑے نہیں ہوئے، ایرانی مندوب کا کہنا تھا ہم ایران کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان کا قومی ترانہ کیسے تخلیق ہوا؟

اس سے قبل پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران بھی افغان سفارتکار قومی ترانہ کے احترام میں کھڑے نہیں ہوئے تھے تاہم پاکستان میں پیش آئے واقعے پر افغان حکام کی جانب سے کسی قسم کی معافی نہیں مانگی گئی البتہ یہ کہا گیا کہ امارت اسلامی افغانستان کی گانے بجانے کے پالیسی کی وجہ سے افغان سفیر کھڑے نہیں ہوئے تھے۔

پاکستانی دفترخارجہ نے قومی ترانے کی بے حرمتی کے معاملے پر ایرانی سفارت خانے کی وضاحت مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ قومی ترانے کا احترام بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ روایت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل