مولانا فضل الرحمان سے سنا تھا بانی پی ٹی آئی اسرائیلی ایجنٹ ہے، اب ثابت ہوگیا ہے، احسن اقبال

اتوار 22 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ حال ہی میں اسرائیلی میڈیا میں بانی تحریک انصاف عمران خان کے لیے یہ تیسرا مضمون شائع ہوا ہے، یروشلم پوسٹ سے پہلے ٹائمز آف اسرائیل میں بھی مضمون شائع ہو چکے، عمران خان کے لیے چند ماہ سے عالمی میڈیا میں مہم چلائی جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی کو دوبارہ ملک پر مسلط کرنے کے لیے مہم چلائی جارہی ہے۔

طفروال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ یروشلم پوسٹ میں لکھا گیا کہ مضمون پی ٹی آئی کی میڈیا مہم کاحصہ ہے، کسی پاکستانی کو بھول نہیں ہوسکتی کہ بانی پی ٹی آئی پراجیکٹ کا ماسٹر مائنڈ کون ہے، دنیا میں پرو اسرائیل لابی بانی پی ٹی آئی کی حمایت کررہی ہے۔

مزید پڑھیں: یروشلم پوسٹ کا دھماکا خیز انکشاف، بانی پی ٹی آئی عمران خان اسرائیل کے ہم خیال اور حمایتی قرار

احسن اقبال نے کہا کہ جریدے میں لکھا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی واحد لیڈر ہے جو اسرائیل کو تسلیم کروا سکتا ہے، اسرائیل کے حمایتیوں کا کہنا ہے کہ  اسرائیل کو تسلیم کروانے کے لیے پی ٹی آئی کی حکومت ضروری ہے، مضمون میں لکھا گیا اسرائیل کو اپنے مقاصد کے لیے پاکستان میں قیادت میں تبدیلی لانا ہوگی۔

’عمران خان نے میئر لندن کے الیکشن میں پاکستانی نژاد امیدوار کی کھلم کھلا مخالفت کی، لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر زہریلا پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے‘۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایٹمی قوت بننے کے بعد پاکستان صہیونی لابی کی آنکھوں میں کھٹک رہا ہے، بانی پی ٹی آئی نے 2013سے نفرت اور تقسیم کی سیاست شروع کر رکھی ہے، نفرت کی سیاست نے پاکستان میں بدترین تقسیم پیدا کی ہے، ریاست اور ریاستی اداروں کیخلاف منظم پراپیگنڈا کی مذموم مہم چلائی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست پاکستان اور اس کے اداروں کیخلاف ایسی گٹھیا مہم دشمن بھی نہیں چلاسکے ، مولانا فضل الرحمان کی زبانی سنا تھا بانی پی ٹی آئی اسرائیلی لابی کا ایجنٹ ہے، مولانا فضل الرحمان سے درخواست ہے  ثبوتوں کے بعد صہیونی ایجنڈے کا سامنا کریں۔

احسن اقبال نے کہا کہ ایک بار پھر معیشت اٹھ رہی ہے، اسٹاک مارکیٹ اوپر جا رہی ہے، پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ کو بہتر پرفارمنگ مارکیٹ کہا جا رہا ہے، پاکستان میں ایس سی او کی سمٹ  کانفرنس ہونے جا رہی ہے۔

’پاکستان میں چین اور روس کے وزرا اعظم تشریف لائیں گے، پاکستان چین کیساتھ مل کر سی پیک فیز 2 شروع کر رہا ہے، اس سب میں بانی پی ٹی آئی دھرنے اور جلسے جلوسوں کی کال دے رہے ہیں، عمران خان نے اپنی حکومت میں سی پیک کو روک دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: احسن اقبال کا جرنیلوں اور ججوں کے بارے میں بڑا انکشاف؟

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاست کا مقصد پاکستان کو معاشی طور پر کمزور کرنا ہے، یہ آئی ایم ایف کو خط لکھتے ہیں کہ معاہدہ نہ کریں   ، کل کے جلسے میں پی ٹی آئی کو بدترین شکست ہوئی۔ کل راستے کھلے تھے، لوگوں کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں تھی۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کل کے جلسے کا بائیکارٹ کرکے پاکستانیوں نے سیاسی شعور کا مظاہرہ کیا، انہوں نے آئین کیخلاف جا کر  قومی اسمبلی کو توڑا، آئین توڑنے والے کس طرح آئین کی حکمرانی کی بات کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل