دبئی میں حساس کیمروں سے لیس خود کار ٹریفک سگنلز کی نمائش

اتوار 22 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں جدید خود کار ٹریفک سگنلز سسٹم کی نمائش کی گئی ہے۔

امارات الیوم کے مطابق اسمارٹ ٹریفک کنٹرولنگ سسٹم کی نمائش میں سب سے زیادہ توجہ اسمارٹ ٹریفک سگنلز سسٹم پر دی گئی جو جدید اور انتہائی حساس کیمروں سے لیس ہوں گے، سگنلز خود کار گاڑیوں کو کنٹرول کرنے اور انہیں درست کمانڈ دینے کی صلاحیت کے حامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کا پہلا ٹریفک سگنل کب اور کہاں لگا اور یہ کتنے دن چلا؟

نمائش میں یورپی یونین کے پویلین میں اسمارٹ گاڑیوں کے ماڈلز کو پیش کیا گیا جو آسٹریا میں استعمال کی جارہی ہیں، ان گاڑیوں میں سوار ہونے والوں کو یہ سہولت ہوتی ہے کہ وہ اپنی منزل کا تعین کریں اور محفوظ ڈرائیونگ کے جدید تجربے سے لطف اندوز ہوں۔

ناروے پویلین میں پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے استعمال ہونے والی ایپلیکیشن کے طریقے کو واضح کیا گیا جس کے ذریعے عوامی ٹرانسپورٹ کے لیے ٹکٹوں کی خریداری و ادائیگی سے لے کربس اسٹاپس کا تعین شامل تھا۔

نمائش میں امریکی کمپنی کے ڈائریکٹر برائے مشرق وسطی و شمالی افریقی کے بتایا کہ ان کی کمپنی نے ایسے سمارٹ ٹریفک سگنلز متعارف کرائے ہیں جو انتہائی حساس نیٹ ورک سسٹم سے منسلک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی ایئرپورٹ زیادہ مسافروں کی گنجائش والا دنیا کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ کیسے بنے گا؟

ان سگنلز کی خوبی یہ ہے کہ ان میں نصب کیمرے اس سمت کا تعین کرتے ہیں جہاں ٹریفک ازدحام زیادہ ہوتا ہے اور اس جانب کے گرین سگنل کا دورانیہ خود کارانداز میں بڑھ جاتا ہے اس کا مقصد ازدحام کو کنٹرول کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر19 ایشیا کپ، ایک بار پھر پاک بھارت ٹاکرے کا امکان

افغانستان میں شدت پسند سرگرمیوں پر طالبان کے دعوے غیر معتبر قرار، اقوامِ متحدہ کی رپورٹ

لاہور میں سردیوں کا پہلا سورج مریم نواز کا ویژن ہے، صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا لیبیا کا سرکاری دورہ، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

شیخ ہیبت اللہ اخوندزادہ کی حکمتِ عملی القاعدہ اور داعش سے مشابہ،امریکی جریدے کا دعویٰ

ویڈیو

18 دسمبر: عربی زبان کا عالمی دن

آمنہ شفیع، بلوچستان کے بچوں کا مستقبل سنوارنے والی باہمت خاتون

لیدر ٹیک بنگلادیش 2025 ڈھاکا میں پاکستانی لیدر مصنوعات کی نمائش

کالم / تجزیہ

منرو ڈاکٹرائن اور اس کی بگڑتی شکلیں

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی