کیا قوم کو منی بجٹ کا سرپرائز ملنے والا ہے؟

اتوار 22 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بری خبر ہے وفاقی حکومت نے منی بجٹ لانے کا اشارہ دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رواں ماہ ستمبر میں 150 ارب روپے کا شارٹ فال اور منی بجٹ متوقع

وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہماری خواہش تو نہیں لیکن اگر آئی ایم ایف کے اہداف کے اعداد و شمار پورے نہ ہوئے تو منی بجٹ لایا جاسکتا ہے۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ دنیا کے مالیاتی ادارے پاکستان کے لیے دروازے کھول رہے ہيں، پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہوگی تو ہم باضابطہ آئی ایم ایف پروگرام میں جائيں گے۔

یہ بھی پڑھیں: منی بجٹ کی خبر سن کر بڑے میاں میٹنگ سے اٹھ کر کہاں گئے؟

پرویز ملک نے کہا کہ اگر آئی ایم ایف کا فریم ورک لے کر آگے چلنا ہے تو کیا ہم ہاتھ کھڑے کردیں اور ملک کو دیوالیہ ہونے دیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی یہ اطلاعات سامنے آتی رہی ہیں کہ ایف بی آر نے منی بجٹ کی تیاریاں شروع کردیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp