عمران خان نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں چیف جسٹس کیخلاف دوبارہ درخواست دے دی

پیر 23 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم پاکستان و بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے ایک بار پھر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں چیف جسٹس کے خلاف درخواست دے دی۔

مزید پڑھیں: عمران خان نے قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف درخواست دائر کردی، چیف جسٹس سے انصاف کی امید نہیں، مؤقف

درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پاکستان تحریک انصاف اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف جانبدار ہیں لہٰذا چیف جسٹس سے استدعا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی سے متعلقہ کسی بھی کیس کا حصہ نہ بنیں۔

Recusal Application Commete Members Supreme Court by Fahim Patel on Scribd

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ابھی تک اپنے خلاف دائر ریفرنس کو ذاتی حملہ تصور کرتے ہیں اور ان کی اہلیہ متعدد مواقع پر عمران خان کے خلاف بیانات دے چکی ہیں۔

مزید پڑھیں: چیف جسٹس میرے مقدمات سننے والے بینچ میں شامل نہ ہوں، عمران خان کی ججز کمیٹی میں درخواست دائر

واضح رہے کہ اس سے قبل 25 جولائی کو بھی عمران خان نے 3 رکنی کمیٹی سے استدعا کی تھی کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ان کے، ان کی اہلیہ، ان کے خاندان، پاکستان تحریک انصاف یا سنی اتحاد کونسل کے مقدمات کو سننے والے بینچز میں شامل نہ کیا جائے۔ تاہم سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی پہلی درخواست واپس بھجوا دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستانی ٹینس کھلاڑی طلحہ وحید نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا

امیگرنٹ ویزوں کی معطلی ایک متنازع چارٹ پر مبنی، امریکی ماہر خارجہ امور کا انکشاف

سلامتی کونسل میں امریکا اور ایران آمنے سامنے، سخت بیانات کا تبادلہ

ورلڈ کپ سے پہلے ہی شائقین کا طوفان، فیفا کو ٹکٹوں کی تاریخ ساز ڈیمانڈ کا سامنا

ایران امریکا کشیدگی میں اضافہ، پاکستان کا ضبط، ذمہ داری اور مذاکرات پر زور

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘