جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں علامہ راشد سومرو اور علامہ ناصر سومرو سمیت دیگر بھی موجود تھے، اور اس دوران ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان سے سابق کپتان کرکٹر شاہد آفریدی کی ملاقات
ملاقات جےیوآئی سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد سومرو کی رہائشگاہ کراچی میں ہوئی
ملاقات میں علامہ راشد سومرو، علامہ ناصر سومرو سمیت دیگر بھی موجود
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا pic.twitter.com/rUnrdrWrPI
— Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) September 23, 2024
اس ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر تبصرے کیے جارہے ہیں کہ کیا شاہد آفریدی جمعیت علما اسلام میں شامل ہونے جارہے ہیں؟
شاہد آفریدی کے قریبی ذرائع نے وی نیوز کو بتایا کہ سابق کھلاڑی کا مولانا فضل الرحمان سے ایک تعلق ہے، اسی لیے جب جے یو آئی سربراہ کراچی آئے تو شاہد آفریدی ان سے ملاقات کے لیے پہنچ گئے جہاں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جب وی نیوز نے پوچھا کہ کیا شاہد آفریدی جے یو آئی میں شامل ہورہے ہیں؟ تو بتایا گیا کہ ایسا کوئی پلان مدِنظر نہیں ہے، یہ محض ایک ملاقات تھی جس میں کئی موضوعات زیرِ بحث آئے۔