معاملات دیکھ کر اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ کریں گے، گورنر پنجاب

جمعہ 13 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقامی اخبار میں شائع خبر کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ تمام معاملات کو دیکھ کر اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری وصول ہونے پر کہا کہ مجھے 2 دن میں اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ کرنا ہے اور سمری منظور ہوتے ہی اسمبلی تحلیل ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ وقت سے پہلے اسمبلی تحلیل کرنا جمہوریت پسند شخص کے لیے مشکل فیصلہ ہے اور تمام معاملات کو دیکھ کر اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

بلیغ الرحمان نے کہا کہ سمری کا طریقہ قانون میں شامل ہے اور یہ آئینی عمل ہے اب یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ 90 دن میں انتخابات کروانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 90 دن میں رمضان بھی آ رہا ہے اور اگر رمضان سے پہلے انتخابات کروایا جائے تو وہ بہت جلد ہو جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp