حکومت کے ساتھ معاہدے کے 45 روز مکمل، کل لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، حافظ نعیم الرحمان

پیر 23 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت سے ہونے والے تحریری معاہدے کے 45 روز آج پورے ہوگئے ہیں، کل منصورہ میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے ہمارے ساتھ معاہدہ کرنے کے باوجود عوام کو ریلیف دینے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے۔

یہ بھی پڑھیں حکومت بجلی سستی کرے ورنہ پہیہ جام ہڑتال اور لانگ مارچ کریں گے، حافظ نعیم نے خبردار کردیا

حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ اس سے قبل ہم مطالبات کے حق میں ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کرچکے ہیں، اور اب پہیہ جام ہڑتال اور اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرنے کے آپشن موجود ہیں، اس کے علاوہ بجلی کے بل ادا نہ کرے کی اپیل بھی کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، اور فی بیرل 70 ڈالر تک آگیا ہے لیکن اس حساب سے عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا۔ حکومت چاہے تو پیٹرول کی قیمت میں 150 روپے فی لیٹر تک کمی کی جاسکتی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے ملک بھر میں یکم سے 7 اکتوبر تک ہفتہ یکجہتی غزہ منانے کا اعلان بھی کیا۔

انہوں نے کہاکہ غزہ پر حالیہ جارحیت کا ایک سال مکمل ہونے کو ہے، اس لیے پورے ملک میں یکم سے 7 اکتوبر تک اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا، اور 6 اکتوبر کو کراچی میں تاریخی غزہ ملین مارچ ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ ہم 7 اکتوبر کو اسلام آباد میں مارچ کریں گے، 12 بجے دن پورے ملک کے عوام سڑکوں پر نکل کر اسرائیل کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں ہمارے ساتھ کیے گئے معاہدہ پر عمل نہ کیا گیا تو حکومت گراؤ تحریک شروع کردیں گے، حافظ نعیم الرحمان

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ 7 اکتوبر کو سرکاری طور پر یوم احتجاج منایا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رانا ثنااللہ سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر نامزد

ارشد شریف قتل کیس، وفاقی حکومت نے آئینی عدالت میں پیشرفت رپورٹ جمع کروا دی

اسلام آباد میں خود کو امریکی سفارتی اہلکار ظاہر کرکے فراڈ کرنے والا افغان شہری گرفتار

فیض حمید ریٹائرمنٹ کے بعد عمران خان کے سیاسی مشیر رہے، عطا تارڑ کا دعویٰ

’ہمیں اس پر فخر ہے‘، سعودی عرب میں عربی زبان کے فروغ کے لیے تعلیمی، ثقافتی اور علمی سرگرمیوں کا انعقاد

ویڈیو

احتساب کا عمل شروع، ججز، اینکرز اور بڑی شخصیات کے گرد گھیرا تنگ

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں