لاہور پولیس نے معروف پاکستانی ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو جعلی نمبرپلیٹ لگانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق، ٹک ٹاکر ندیم مبارک عرف ندیم نانی والا نے اپنی گاڑی پر آئی کے 804 کی جعلی نمبر پلیٹ لگا رکھی تھی، جس کی ڈیفنس کے مین بلیوارڈ کے قریب ناکے پر چیکنگ کی گئی تو نمبر پلیٹ جعلی نکلی۔
IK 804
کی نمبر پلیٹ لگانے پر معروف ٹک ٹاکر ندیم عرف نانی والا لاہور میں گرفتار مقدمہ درج۔ پولیس کے مطابق نمبر پلیٹ جعلی تھی۔ pic.twitter.com/1fuE679Izx— Muhammad Umair (@MohUmair87) September 24, 2024
لاہور ڈیفنس پولیس نے جعلی نمبر پلیٹ قرار دے کر گاڑی کو قبضہ میں لے لیا اور اس کے مالک کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ہے۔ ڈیفنس پولیس نے ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کی گاڑی کا نمبر 804، ویڈیو وائرل
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو منظرعام پر آئی تھی جس میں ایک پولیس اہلکار پنجاب پولیس کی گاڑی کے ساتھ ویڈیو بنا رہا تھا، اس گاڑی کا نمبر بھی 804 تھا۔ اس ویڈیو کو تحریک انصاف کے حامیوں نے سراہا تھا کبکہ بعض سوشل میڈیا صارفین نے پولیس اہلکار کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔