کراچی: ڈاکوؤں کا پولیس اہلکاروں پر تشدد، سرکاری اسلحہ اور موبائل فون چھین کر فرار

منگل 24 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شہریوں کی حفاظت کی دعویدار کراچی پولیس کے اہلکار ایک بار پھر خود لٹ گئے۔ ڈاکوؤں نے سپر ہائی وے پر پولیس افسر اور اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان سے سرکاری اسلحہ اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق، گزشتہ شب سب انسپکٹر شہزاد حسین اورکانسٹیبل ذاکر حسین ایم نائن موٹر وے پر ڈیوٹی کرکے واپس لوٹ رہے تھے۔ پولیس پارٹی میں شامل خاتون ہیڈ کانسٹیبل اپنی کار میں روانہ ہوئی، جبکہ مرد پولیس افسر اور اہلکار موٹرسائیکل پر روانہ ہوئے، ایم نائن موٹر وے حیدر آباد سے کراچی ٹریک پر رویندہ روڈ کے قریب پہنچے تو 3 ملزم آگئے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا کراچی پولیس ’انکاؤنٹر اسپیشلسٹ‘ بنتی جارہی ہے؟

متاثرہ پولیس افسر کے مطابق، ملزموں نے اپنے ہتھیار لوڈ کرکے ہمارے سروں پر لگائے اور بائیک رکوا کر ہماری مکمل تلاشی لی، ملزموں نے ہم سے سرکاری نائن ایم ایم پستول، موبائل فونز، دستاویزات اور نقدی چھین لی، کانسٹیبل نے ملزموں کو پکڑنے کی کوشش کی تو انہوں نے ہمارے سروں پر  کئی بار بٹ مارے اور زخمی کرکے فرار ہوگئے۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ گڈاپ سٹی میں درج کر لیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل