بندروں نے 6 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا شکار ہونے سے کیسے بچایا؟

منگل 24 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست اتر پردیش میں بندروں نے ایک 6 سالہ بچی کو ریپ کا نشانہ بننے سے بچا لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ واقعہ اترپردیش کے علاقے باغ پت میں پیش آیا، جہاں ایک اوباش شخص ایک 6 سالہ طالبہ کو بہلا پھسلا کر ایک ویران گھر میں لے گیا اور اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے لگا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: وحشیانہ جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ٹرینی ڈاکٹر کے والد نے کیا مطالبہ کیا؟

تاہم، بچی کے رونے پر قریب موجود بندروں کے غول نے اس شخص پر حملہ کردیا اور اسے وہاں سے بھاگنے پر مجبور کردیا اور بچی کو درندگی کا نشانہ بننے سے بچا لیا۔

بعدازاں، بچی کے بتانے پر اس کے والدین نے پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی۔ بچی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ انکی بیٹی گھر کے باہر کھیل رہی تھی جہاں سے نامعلوم شخص اسے اپنے ساتھ کہیں لے گیا۔ بچی کو برہنہ کیا تو عین اسی موقع پر بندروں نے ملزم پر حملہ کردیا جس کی وجہ سے وہ بچی کو چھوڑ کر وہاں سے بھاگ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’بھارت میں ہر 17 منٹ میں جنسی زیادتی کا واقعہ، کیا ہم ہر 17 منٹ میں شرمندہ ہوں؟‘

انہوں نے بتایا کہ علاقے میں لگی سی سی ٹی وی کیمروں میں محفوظ فوٹیج میں ایک شخص کو میری بیٹی کے ساتھ دیکھا گیا، تاہم اس شخص کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس نے بچی کے والدین کی شکایت پر زیادتی کی کوشش کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ نے صحافی کے سخت سوال پر ممدانی کو کیسے مشکل سے نکالا؟

آزاد سکھ ریاست بناکر رام مندر کی جگہ بابری مسجد تعمیر کریں گے، گرپتونت سنگھ پنوں

سندھ واحد صوبہ ہے جہاں بچوں کو ’چائلڈ ابیوز‘ سے بچانے کی تربیت دی جاتی ہے، مراد علی شاہ

پاکستان اور جرمنی کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

’خرابی رافیل طیاروں میں نہیں بلکہ انہیں اڑانے والے بھارتی پائلٹس میں تھی‘، فرانسیسی کمانڈر

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت