پاکستان کرکٹ بورڈ کا انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم کا اعلان

منگل 24 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ملتان میں 7 سے 11 اکتوبر تک شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

اسکواڈ کے اعلان کے بعد اور ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی سفارش پر منتخب کھلاڑیوں کو چیمپیئنز ون ڈے کپ کے پلے آف سے واپس لے لیا گیا ہے تاکہ انہیں سیریز سے قبل کچھ آرام مل سکے۔ قومی کرکٹ ٹیم کا انگلینڈ کے خلاف میدان میں اترنے والا اسکواڈ 30 ستمبر پیر کو ملتان میں جمع ہوگا جبکہ تربیتی کیمپ یکم اکتوبر سے شروع ہوگا۔

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے اسکواڈ

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق قومی کرکٹ اسکواڈ میں شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، میر حمزہ، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، نسیم شاہ، نعمان علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

پریس ریلیز کے مطابق 15 ٹیسٹ میچوں میں 47 وکٹیں حاصل کرنے والے بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی کو زخمی فاسٹ بولر خرم شہزاد کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

کامران غلام اور محمد علی، جو بنگلہ دیش ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا حصہ تھے، کو سلیکٹرز نے اپنی سلیکشن میں زیر التوا رکھا ہے۔ تاہم سلیکشن پالیسی میں مستقل مزاجی اور تسلسل پر زور دینے اور ٹیسٹ کے لیے 15 کھلاڑیوں کے کافی ہونے کی وجہ سے انہیں مشورہ اور حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ وہ 3 اکتوبر سے شروع ہونے والے چیمپئنز ون ڈے کپ اور پریزیڈنٹ کپ میں اپنی ٹیموں کی نمائندگی جاری رکھیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی

پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے مصروف شیڈول کے پیش نظر انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل کچھ کھلاڑیوں کو آرام دینا مناسب رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ