سعودی ایران معاہدے میں چین کا کردار سراہتے ہیں، سعودی وزیر خارجہ

جمعرات 6 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp
دورے کے دوران سعودی اور چینی وفود کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے (فوٹو: سعودی وزارت خارجہ)

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے بیجنگ میں چین کے وزیرخارجہ قن گینگ سے ملاقات کی ہے۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے دونوں رہنماؤں کی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے اس کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔

وزارت خارجہ کے مطابق ’ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کی مستحکم دوستی کا جائزہ لیا گیا اور تمام شعبوں میں باہمی تعاون کے امور کا جائزہ لیا گیا۔‘

دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے ’ایران اور مملکت کے درمیان ہونے والے معاہدے پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور توقع ظاہر کی کہ اس اقدام سے خطے اور عالمی امن کو استحکام ملے گا۔‘

شہزادہ فرحان بن فیصل نے ایران کے ساتھ معاہدے میں چین کے مثبت کردار کو سراہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp