وزارت خزانہ کی جانب سے مختلف بچت اسکیموں کے منافع میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شرح سود میں کمی، اسٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان
سیونگ، اسپیشل سیونگ اکاؤنٹ اور ڈیفنس سیونگ اسکیمزکی شرح منافع میں کمی کردی گئی ہے جبکہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ اور بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ پر بھی پہلے سے کم منافع ملے گا۔
مزید پڑھیے: شرح سود میں کمی سے مہنگائی میں کیا فرق پڑے گا؟
علاوہ ازیں پینشنرز اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس کا سالانہ منافع اور سروا اسکیموں کا منافع بھی کم کردیا گیا ہے۔ پینشنرز بینیفٹ اور شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس کا منافع 15.36 فیصد سے کم ہو کر 14.16 فیصد رہ گیا ہے۔
واضح رہے کہ نئی شرح منافع کا اطلاق 25 ستمبر 2024 سے ہوگا۔