ریلیف ختم، اکتوبر سے 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین بھی مہنگی بجلی استعمال کریں گے

بدھ 25 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ماہانہ 200 یونٹس استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو ملنے والا ریلیف ختم ہونے کو ہے، اب وہ بھی مہنگی بجلی استعمال کریں گے اور انہیں بھاری بل بھی ادا کرنے ہوں گے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ملنے والا 3 ماہ کا ریلیف 30 ستمبر سے ختم ہوجائے گا۔ یکم اکتوبر سے ماہانہ 200 یونٹ تک صارفین کے بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ 7.12 روپے تک کا اضافہ ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے خصوصی رعایت کا اعلان

میڈیا رپورٹس کے مطابق، 100 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 7.11 روپے سے بڑھ کر 23.59 روپےہوجائے گا اور 101 سے 200 یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 7.12 روپے سے بڑھ کر 30.07 روپے ہوجائے گا۔

اسی طرح، ایک سے 100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 3.95 روپے سے بڑھ کر 11.69 روپے ہوجائے گا اور 101 سے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 4.10 روپے سے بڑھ کر 14.16 روپے ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے جولائی 2024 میں بجلی کا بنیادی ٹیرف فی یونٹ 7.12 روپے تک بڑھایا تھا لیکن حکومت نے 200 یونٹ تک والے بجلی صارفین کو 3 ماہ کے لیے اس اضافے سے ماہانہ استثنیٰ دیا تھا۔ وفاقی حکومت نے 200 یونٹس والے صارفین کو ریلیف دینے کے لیے 50 ارب روپے کی سبسڈی سے بجلی کی قیمت میں اضافہ 3 ماہ کے لیے روکا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp