پاکستان آرمی کا ایسٹ پاکستان سول آرمڈ فورسز سولجرز کو لائف ٹائم میڈیکل سہولیات دینے کا اعلان

بدھ 25 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان آرمی نے ایسٹ پاکستان سول آرمڈ فورسز سولجرز کے لیے لائف ٹائم میڈیکل سہولیات کے لیے خصوصی قدم اٹھایا ہے۔ جس کے تحت سولجرز اور ان کے اہل خانہ کو مفت میڈیکل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ہدایت پر ایسٹ پاکستان سول آرمڈ فورسز کے سولجرز اور ان کے اہل خانہ کے لیے مفت میڈیکل سہولیات کی منظوری دی گئی ہے۔ جس کے تحت بڑی تعداد میں سولجرز کو میڈیکل کارڈ بھی فراہم کردیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: میں اور آرمی چیف یکجان دو قالب ہوکر پاکستان کو عظیم بنانے کے لیے کام کررہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

ایسٹ پاکستان سول آرمڈ فورسز کے 1ہزار713 سولجرز کو فری میڈیکل ٹریٹمنٹ کارڈ ایشو کرنے کا عمل 23ستمبر سے شروع کردیا گیا ہے، ملک کے دیگر اضلاع سمیت سی ایم ایچ ملیر میں 1ہزار 118 سولجرز کو میڈیکل ٹریٹمنٹ کارڈز جاری کرنے کی پر جوش تقریب منعقد ہوئی۔

ایسٹ پاکستان سول آرمڈ فورسز سولجرز نے پاک آرمی کے اس اقدام کو سراہا اور ہمیشہ کی طرح پاکستان کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے کا اعادہ کیا۔

واضح رہے ایسٹ پاکستان سول آرمڈ فورسز سولجرز کو فری میڈیکل کی سہولیات فراہم کیے جانے کا اقدام قابل تحسین ہے، اس اقدام سے سولجرز اور ان کے اہل خانہ کے ملک کے لیے حصولے مزید مضبوط ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستانی ویمن ٹیم بھارت سے ورلڈ کپ ٹاکرے کے لیے تیار، اعتماد ہتھیار ہے، پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا

کدو اب نظر انداز نہیں ہوگا، اسکردو میں منفرد ’کدو فیسٹیول‘

علم بانٹنے والے معاشرے کے معماروں کو سلام، 5 اکتوبر استاد کا عالمی دن

’سعودی وژن 2030 اور دفاعی معاہدہ پاکستان کے لیے ممکنہ ترقی کی نوید ثابت ہو سکتے ہیں‘

آزاد کشمیر میں مظاہرین کے ساتھ مذاکرات دانشمندانہ فیصلہ، بھارتی ہاتھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، ماہرین

ویڈیو

کدو اب نظر انداز نہیں ہوگا، اسکردو میں منفرد ’کدو فیسٹیول‘

علم بانٹنے والے معاشرے کے معماروں کو سلام، 5 اکتوبر استاد کا عالمی دن

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کالم / تجزیہ

لاہور کی تاریخی آندھی، جب دن کے وقت رات ہوگئی

بچے اکیلے نہیں جاتے

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی