آکسفورڈ چانسلر کا الیکشن، حریم شاہ کا عمران خان کے حوالے سے حیران کن دعویٰ

بدھ 25 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر بننے کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نہیں چاہتے کہ وہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانلسر بنیں لیکن ان کی شہرت کی وجہ سے یونیورسٹی نے خود ان کو اس عہدے کے لیے منتخب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کیوں نہیں بن سکتے؟

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ٹک ٹاکر حریم شاہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈاکٹر نہیں بن سکیں، انہوں نے کہا کہ وہ کوشش کریں گی کہ وہ پی ایچ ڈی کریں، کیوںکہ جب آپ پی ایچ ڈی کرلیتے ہیں تو آپ کے نام کے ساتھ ڈاکٹر لگ جاتا ہے۔

حریم شاہ نے کہا کہ آکسفورڈ سے بینظیر بھٹو اور عمران خان جیسے بہادر لیڈروں نے پڑھا ہے، میری بھی خواہش ہے کہ میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں جاؤں۔

یہ بھی پڑھیں: آکسفورڈ یونین کے نومنتخب صدر کی وزیراعظم شہباز شریف کو یونین سے خطاب کی دعوت

انہوں نے کہا کہ عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی سے بڑا نام ہے، اس لیے عمران خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی نے خود چانسلر کے عہدے کے لیے منتخب کیا ہے۔

واضح رہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی چانسلر کے عہدے کے لیے امیدواروں کا اعلان آئندہ مہینے (اکتوبر) کے آغاز میں کرے گی جبکہ چانسلر کے انتخابات 28 اکتوبر کو ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ کا سیاست میں حصہ لینے کا اعلان

مذکورہ یونیورسٹی کے چانسلر کے انتخابات میں 2 لاکھ 50 ہزار سابق طلبا اور سابق عملہ آن لائن ووٹنگ میں حصہ لے گا، یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر کی مدتِ ملازمت 10 سال ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل