آئل اینڈ گیس ڈیویلمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے شیئرز کی منتقلی کے حوالے سے کابینہ کی کمیٹی اور نجکاری کمیشن کا مشترکہ اجلاس ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: او جی ڈی سی ایل کی رواں مالی سال کی پہلی خوش آئند رپورٹ جاری
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اجلاس کی صدارت کی، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
کمیٹی نے او جی ڈی سی ایل کے شیئرز کی ساورن ویلتھ فنڈ میں منتقلی پر تبادلہ خیال کیا، اجلاس میں ساورن ویلتھ فنڈ کی جلد آپریشنلائزیشن کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے نجکاری کمیشن بورڈ اراکین میں 3 خواتین کا اضافہ کردیا
اس موقع پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ ایڈوائزری کمیٹی معیشت اور متعلقہ شعبوں کے سرکردہ ماہرین پر مشتمل ہوگی۔