بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کتنی کمی متوقع ہے؟

جمعرات 26 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے کہا کہ ہے حکومت 2 ہزار ارب روپے ٹیکس کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی، آئندہ 18 ماہ میں بجلی کی قیمت میں 10 سے 12 روپے فی یونٹ کمی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریلیف ختم، اکتوبر سے 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین بھی مہنگی بجلی استعمال کریں گے

انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) میں منعقدہ پاور ریفارمز گول میز کانفرنس میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر توانائی اویس لغاری نے سی پیک قرضوں کی ری پروفائلنگ، آئی پی پی کے معاہدوں پر نظرثانی، ٹرانسمیشن کی رکاوٹوں کو دور کرنے، تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے کلیدی اصلاحات کے طور پر اجاگر کیا۔

اویس لغاری نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کا فرانزک آڈٹ کیا جائے گا اور امید ظاہر کی کہ اس کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کی وارننگز کے باوجود حکومت کا بجلی بلز میں 487 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا منصوبہ

قبل ازیں اپنے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی کی تقسیم کرنے والے 10 میں سے 7 اداروں کی بہت جلد نجکاری کر دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ زیادہ آمدنی والے گروپ سولر نیٹ میٹرنگ سے مستفید ہوتے ہیں۔

وزیر نے کہا کہ پاکستان خطے میں سب سے صاف توانائی پیدا کرنے والا ملک ہیں اور تمام پاکستانیوں کو اس پر فخر ہونا چاہیے۔

 اویس لغاری نے کہا کہ حکومت بجلی قیمت میں کمی لانے کے کوشاں ہے، آئندہ 18 ماہ میں بجلی کی قیمت میں 12 روپے تک کمی ہوسکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نائجیریا: مسلح افراد کا ایک ہفتے میں دوسری بار اسکول پر حملہ، 215 طلبا اغوا

جی 20 سربراہان اجلاس: امریکی بائیکاٹ کے باوجود متفقہ اعلامیے کا مسودہ تیار

کراچی میں ای چالان کے بعد روبوٹ کارز ٹریفک کا انتظام سنبھالنے کے لیے میدان میں آگئیں

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

‘شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں،’ باہمی تناؤ کے باوجود ٹرمپ اور زہران ممدانی کی خوشگوار ملاقات

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت