کیوی بلے باز کین ولیمسن انجری کے باعث ون ڈے ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے

جمعرات 6 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کیوی بلے باز کین ولیمسن انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران گھٹنے کی انجری کے باعث ون ڈے انٹرنیشنل ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے۔

https://twitter.com/AamirsABD/status/1643826563929231360

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کین ویلیمسن ون ڈے ورلڈ کپ نہیں کھیل سکیں گے اور انہیں گھٹنے کی سرجری کروانی ہوگی۔

میڈیکل رپورٹس کے مطابق کین ولیمسن کا انڈیا میں ہونے والے ورلڈکپ سے قبل اب فٹ ہونے کا امکان نہیں ہے جس کے باعث وہ قومی ٹیم میں سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

اس سارے معاملے پر کین ویلیمسن کا کہنا ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کرکٹ کے شکریہ ادا کرتے ہیں، اس طرح چوٹ لگنا واقعی مایوس کن ہے لیکن یہ ایک قدرتی عمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘اب میری توجہ سرجری کروانے اور بحالی کی جانب بڑھنے پر ہے۔ جلد میدان میں واپس آنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا’۔

کین ویلیمسن وطن واپس پہنچ چکے ہیں، جہاں وہ اپنے گھٹنے کی سرجری کروائیں گے۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل کے پہلے میچ میں ہی کین ویلیمسن باؤنڈری پر کیچ پکڑتے ہوئے گرے اور زخمی ہو گئے.

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp