ناروے پاکستان میں جمہوری عمل کی حمایت کرتا ہے، سفیر

جمعرات 6 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں تعینات ناروے کے سفیر پَرالبرٹ الساس کہتے ہیں کہ پاکستان میں جمہوری عمل کا پروان چڑھنا ملکی اقتصادی اور معاشی صورتحال کیلئے اہم ہے۔

نارویجیئن سفیر نے لاہور میں سابق وزیراعلٰی پنجاب و مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویزالٰہی سے لاہورمیں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلق، تجارت سمیت موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

نارویجیئن سفیرپَرالبرٹ الساس کے مطابق ناروے پاکستان میں جمہوری عمل کی حمایت کرتا ہے اور ملک میں آئین کی پاسداری کو مقدم رکھتے ہوئے صاف اور شفاف انتخابات کا حامی ہے۔

پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ ناروے کے وزیراعظم اور اوسلو کے میئر کیلئے بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔ ناروے اور پاکستان کے درمیان تجارت اور دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

’دو بار ناروے کے وزیراعظم اور اوسلو کے میئر میری دعوت پر پاکستان آچکے ہیں۔ ناروے میں مقیم منڈی بہاؤ الدین اور گجرات سے تعلق رکھنے والے بڑی تعداد میں پاکستانی ناروے کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرر ہے ہیں۔‘

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، سمندر کے راستے ایران جانیوالے 14 ملزمان گرفتار

کوٹ ڈیجی قلعہ سے نوادرات کی چوری، توپوں کے پرزے غائب

نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر کی اپیل مسترد، جسٹس باقر نجفی کا اختلافی نوٹ سامنے آگیا

بھارتی ٹیم کی ٹیسٹ کرکٹ میں ناقص کارکردگی کے باوجود گوتم گمبھیر کا مستعفی ہونے سے انکار

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا