پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 1500 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 1500 روپے اضافے کے بعد 277000 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1285 روپے اضافے کے بعد 237482 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 217693 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 12 ڈالر اضافے کے بعد 2665 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔