بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر، فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ میں مزید کمی کا اعلان

جمعرات 26 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اعلان کیا ہے کہ صارفین سے اگست کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے ) کی مد میں جولائی کی نسبت مزید 20 پیسے فی یونٹ کم چارج کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کتنی کمی متوقع ہے؟

جمعرات کو نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈسکوز کے اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیپرا ہیڈ کوارٹر میں چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی زیر صدارت عوامی سماعت مکمل کی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے جی) نے ایف سی اے کی مد میں 57 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کرائی تھی۔

اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن، پری پیڈ صارف اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر ہوگا تاہم یہ کے الیکٹرک صارفین پر لاگو نہیں ہو گا۔

مزید پڑھیے: ریلیف ختم، اکتوبر سے 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین بھی مہنگی بجلی استعمال کریں گے

اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

سی پی پی اے جی نے اس سے قبل صارفین سےجولائی کے ایف سی اے کی مد میں 37 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا تھا۔

اگست کا ایف سی اے جولائی کی نسبت صارفین سے مزید 20 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp