فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جمعرات کو انٹیگریٹڈ ٹیئر-1 ریٹیلرز کے صارفین کے لیے ایک انعامی اسکیم کا اعلان کیا، جو بڑے ریٹیلرز یعنی خوردہ فروشوں کی جانب سے جاری کردہ غیر تصدیق شدہ رسیدوں کی اطلاع دیں گے۔
ایف بی آر نے سیلز ٹیکس رولز، 2006 میں ترمیم کرتے ہوئے اپنے حالیہ ایس آر او کے ذریعہ صارفین کو اس اسکیم سے آگاہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹیکس جمع نہ کروانے والوں کے لیے بُری خبر، سموں کی منسوخی سمیت ایف بی آر کے بڑے فیصلے
انعامی اسکیم کے نظرثانی شدہ طریقہ کار کے مطابق انٹیگریٹڈ ٹیئر-1 کیٹگری کے ریٹیلرز یعنی خوردہ فروشوں کے صارفین خوردہ فروش کی جانب سے جاری کردہ غیر تصدیق شدہ رسیدوں کی اطلاع دینے پر اسی کیٹگری کے خوردہ فروشوں سے اپنی خریداریوں کے سلسلے میں انعامات کے حقدار ہوں گے۔
غیر تصدیق شدہ رسید ملنے کی صورت میں، صارفین مندرجہ ذیل تفصیلات فراہم کرتے ہوئے، درخواست یا واٹس ایپ نمبر کے ذریعے معاملہ کی اطلاع ایف بی آر کو دے سکتے ہیں، اس ضمن میں انہیں اپنے کوائف سمیت شناختی کارڈ، موبائل فون، آئی بین نمبرز سمیت ڈیجیٹل ادائیگی کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں:ایف بی آر چھوٹے تاجروں کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کے لیے تیار
اس کے علاوہ شکایت کنندہ صارف کو غیر تصدیق شدہ انوائس کی تصویر اور کاروباری احاطے کی ٹیگ شدہ تصویر جس نے غیر تصدیق شدہ انوائس جاری کی ہے، بھی شیئر کرنا ہوگی۔ ’صارف کی جانب سے ڈیجیٹل ادائیگی کا ثبوت فراہم نہ کرنے کی صورت میں انعام کا دعویٰ کرنے کا حق ختم ہو جائے گا۔‘
غیر تصدیق شدہ انوائس یعنی رسید کی صورت میں، کمشنر ان لینڈ ریونیو کے آئرس لاگ ان میں ایک الرٹ تیار کیا جائے گا اور وہ انعام کے لیے صارف کے حقدار ہونے کے لیے غیر تصدیق شدہ انوائس کی تصدیق کریں گے۔
مزید پڑھیں: تاجر دوست اسکیم کسی صورت واپس نہیں ہوگی، چیئرمین ایف بی آر
ایف بی آر نے مزید کہا کہ اگر صارف کی طرف سے فراہم کردہ تفصیلات کسی بھی مرحلے پر غلط یا نامکمل پائی جاتی ہیں تو انعام کی تقسیم میں تاخیر کی ذمہ داری صارف پر عائد ہوگی۔