وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے سلسلے میں نیو یارک میں موجود ہیں۔ جہاں وہ عالمی رہنماؤں اور زندگی کے مختلف شعبہ ہائے جات سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز ان کی امریکی بینکاروں اور پاکستان بزنس کونسل کے عہدیداروں سے ملاقات ہوئی جس میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیں:شہباز شریف کی برطانوی وزیراعظم سے ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق
وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی بینکاروں اور پاکستان بزنس کونسل کے عہدیداروں سے ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے فروغ سے متعلق تفصیلی بات چیت ہوئی۔ کاروباری شخصیات سے ملاقاتوں سے متعلق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے سے متعلق امور زیر غور آئے۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف سے بل گیٹس اور صدر یورپی کمیشن کی ملاقاتیں
پاکستان میں امریکا کی سابق سفیر این پیٹرسن نے کہا کہ ملاقات بہت مفید رہی۔ وزیراعظم نے لیڈر شپ فار پیس مباحثے سے بھی خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی سے روکنے پر مجبور کرنا ہوگا۔