عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 300 روپے کمی کے بعد 276700 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 256 روپے کمی کے بعد 237226 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 217456 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 02 ڈالر کمی کے بعد 2663 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔