پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی پہلی قسط موصول ہوگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)نے نئے بیل آؤٹ پیکج کی پہلی قسط دے دی ہے۔
آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب 2 کروڑ ڈالر سے زائد کی قسط ادا کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کے نئے پروگرام سے عام آدمی کو کیا فائدہ اور نقصان ہوگا؟
یاد رہے کہ 25 ستمبر کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پروگرام کی منظوری دے دی تھی۔
واشنگٹن میں عالمی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے دوران پاکستان کا ایجنڈا سب سے پہلے رکھا گیا تھا، اجلاس میں پاکستان کی جانب سے کڑی شرائط پر رضامندی کے بعد بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دیدی
اس سے قبل رواں سال 12 جولائی کو پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان توسیعی فنڈ سہولت قرض پروگرام پر اتفاق کیا گیا تھا۔