ڈاکٹر شاہنواز قتل، پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ 27 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈاکٹر شاہنواز کو جعلی مقابلے میں قتل کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

سندھ کے علاقے میرپور خاص میں ڈاکٹر شاہنواز کی پولیس مقابلے میں ہلاکت پر ڈی آئی جاوید جسکانی ، ایس ایس پی چوہدری اسد اور ایس ایس پی آصف رضا سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر شاہنواز کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیا گیا، وزیرداخلہ سندھ

مذکورہ پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمے میں قتل، انسداد دہشت گردی اور ہنگامہ آرائی سمیت دیگر دفعات عائد کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ رواں ماہ 20 ستمبر کو سندھ کے علاقے عمر کوٹ میں پولیس نے توہین مذہب کے الزام کا سامنا کرنے والے ایک ڈاکٹر کو مبینہ پولیس مقابلے میں مارنے کا دعویٰ کیا تھا، یہ ایک ہفتے کے دوران اس نوعیت کے ماورائے عدالت کا دوسرا واقعہ تھا، جس کی انسانی حقوق کے گروپوں نے شدید مذمت کی تھی۔

پولیس نے مقتول کی شناخت ڈاکٹر شاہنواز کے نام سے کی، جو مارے جانے سے 2 روز قبل مبینہ طور پر توہین مذہب کے الزام کے بعد روپوش ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: تربت: توہین مذہب کے الزام میں نجی اسکول کا استاد قتل

گزشتہ روز وزیرداخلہ سندھ ضیالنجار نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ عمرکوٹ میں ڈاکٹر شاہنواز کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیرداخلہ کے مطابق اس بات کی تحقیقات ابھی جاری ہیں کہ ڈاکٹر شاہنواز معصوم تھے یا قصوروار تھے، واقعے میں ملوث دو پولیس افسران معطل کردیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وقار یونس نے مجھے نئی گاڑی خریدنے اور برانڈ کے کپڑے پہننے پر ٹیم سے نکالا، عمر اکمل کا الزام

کراچی میں ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 کا رنگا رنگ آغاز

سپریم کورٹ آف پاکستان میں انتظامی تقرریاں، متعدد ڈپٹی رجسٹرارز کو اضافی چارجز تفویض

بھارتی پروپیگنڈے کا نیا حربہ ناکام، اعجاز ملاح کا اعترافی بیان منظر عام پر، عطا تارڑ و طلال چوہدری کی مشترکہ پریس کانفرنس

ریچھ ’رانو‘ کی حالت تشویشناک، مشاہداتی رپورٹ میں مبینہ غفلت کا انکشاف

ویڈیو

افغان شہریوں کی واپسی کے لیے طورخم بارڈر کھول دیا گیا، دو طرفہ تجارت بدستور بند رہے گی

ای چالان یورپ جیسا اور سڑکیں کھنڈر، کراچی کے شہریوں کی تنقید

پاک افغان مذاکرات کامیاب، ٹی ٹی پی کی شامت، مولانا فضل الرحمان آگ اگلنے لگے

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟