40سال کی عمر کے بعد جلد کا خاص خیال کیسے رکھا جائے؟

جمعرات 6 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جیسے جیسے عمر بڑھتی جاتی ہے ہماری جلد میں کولیجن کی پیداوار میں کمی ہو جاتی ہے،ہارمونل تبدیلیوں،سورج کی تپش اور آلودگی کی وجہ سے مختلف تبدیلیاں ہوتی ہیں۔

اگر آپ کا شمار بھی 40سال کی عمر کے افراد میں ہوتا ہے تو آپ کو بھی اپنی جلد کی دیکھ بھال کی طرف موثرتوجہ دینے کی ضرورت ہے۔

ذیل میں کچھ طریقے بتائے گئے ہیں جن کو اپنانے سے آپ کی جلد 40سال کی عمر میں بھی صحت مند اور چمکدار رہ سکتی ہے۔

1۔جلد کوآہستہ سے صاف کریں

جلد کی صفائی کے لیے ضروری ہے کہ ایک نرم اور ہائیڈرییٹنگ کلینزر کا انتخاب کریں۔اس کے استعمال سے آپ کی جلد میں قدرتی تیل موجود رہے گا۔

کلینزر میں سیرا مائڈز،ہائیلورونک ایسڈ یا گلیسرین جیسے اجزا شامل ہوں۔یہ جلد کو نمی بخشتے ہیں۔

جلد پر خارش کا سبب بننے والے سکرب وغیرہ سے پرہیز کریں۔

2۔اینٹی ایجنگ مصنوعات کا استعمال

40سال کی عمر کے افراد کے لیے یہ ضروری ہےکہ جلد پر پڑنے والی جھریوں اور باریک لکیروں کو ختم کرنے کے لیے اینٹی ایجنگ پروڈکٹس استعمال کریں۔

اسی لیے ایسی مصنوعات کا استعمال کریں جن میں ریٹی نول،وٹامن سی یا پیپٹائیڈ جیسے اجزا شامل ہوں۔یہ بڑاھپے کو کم کرنے میں مدد گارثابت ہوتے ہیں۔

3۔ روزانہ سن بلاک کا استعمال کریں

جلد کو صحت مند اور جوان رکھنے کے لیے اسے سورج سے بچانا ضروری ہے۔اس لیے روزانہ SPF 30کا استعمال یقینی بنائیں۔

کسی ایسے سن بلاک کا انتخاب کریں جس سے آپ کی جلد چکنی نہ ہو اور جو آپ کی جلد کے سوراخوں(پورز)کو بند نہ کرے۔

4۔جلد کو ہائیڈریٹ کریں۔

عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ ہماری جلد پتلی ہو جاتی ہے اور نمی کھونے لگتی ہے۔اس وجہ سے ہماری جلد پر خشکی اور پھیکا پن بڑھنے لگتا ہے۔

اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے جلد کو اندر اور باہر سے ہائیڈریٹ کرنا ضروری ہے۔
اسی لیے آپ کو دن بھر پانی پینے کی عادت کو اپنانا ہو گا اور ہائیڈریٹنگ سکن کیئر پروڈکٹس کا استعمال کرنا ضروری ہے۔

جیسے سیرم یا موئسچرائزر جن میں ہائیلو رونک ایسڈ،ایلو ویرا یا گلیسرین شامل ہوں۔

5۔آنکھوں کی دیکھ بھال کریں

ہماری آنکھوں کے گرد جلد نازک ہوتی ہے اس جلد سے عمر بڑھنے کی علامت ظاہر ہوتی ہے۔

عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ ہماری آنکھو ں کے گرد جھریاں اور باریک لکیریں پڑنے لگتی ہیں۔
ان جھریوں اور لکیروں کو ختم کرنے کے لیے ہائیڈریٹنگ آئی کریم یا سیرم کا استعمال کریں۔

6۔خوراک پر توجہ دیں

صحت مند اور متوازن غذا کھانے سے جلد پر نمایاں اثرات مرتب ہوتے ہیں۔اسی لیے اپنی خوراک میں پھل،سبزیاں اناج اور ہلکی پھلکی پروٹین شامل کریں۔

7۔بھرپور نیند

نیند کی کمی سے سیاہ حلقے پڑ جاتے ہیں اور رنگ پھیکا پڑ جاتا ہے۔اس لیے رات کو 7سے 9گھنٹے کی نیند لینا ضروری ہے۔

8۔ڈرما ٹولجسٹ کو چیک کروائیں

جلد کو صحت مند رکھنے کے لیے اپنے ڈرما ٹولجسٹ سے ضرور معائنہ کرواتے رہیں تاکہ جلد کی دیکھ بھال کے لیے وہ آپ کو بہترین پروڈکٹس کا مشورہ دے سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp