پی ٹی آئی کا احتجاج، راولپنڈی کے داخلی و خارجی راستے کنٹینرز بند

ہفتہ 28 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چئیرمین عمران خان نے آج راولپنڈی میں لیاقت باغ کے باہر احتجاج کرنے کی کال دے رکھی ہے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی نے اپنے کارکنان کو دوپہر 2 بجے لیاقت باغ کے باہر پہنچنے کی ہدایات کی ہیں تاہم راولپنڈی کو جانے والے راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد ایکسپرس وے پر فیض آباد کے مقام پر کنٹینر لگا کر راستوں کو بند کیا گیا ہے جبکہ مری روڈ پر بھی جگہ جگہ رکاوٹیں لگا کر انتظامیہ نے لیاقت باغ جانے والے راستے بند کردیے ہیں۔ اسی طرح مری روڈ کے اطراف گلیوں کو بھی رکاوٹیں لگا کر بند کردیا گیا۔

موٹروے سے راولپنڈی آنے والی ٹریفک کو بھی رکاوٹیں لگا کر بند کیا گیا ہے جبکہ راولپنڈی صدر سے لیاقت باغ جانے والی سڑک پر بھی رات گئے رکاوٹیں کھڑی کردی گئی تھیں۔

خیبر پختونخوا سے آنے والے قافلے کی قیادت وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کر رہے ہیں

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا سے آنے والے قافلے کی قیادت وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ کی قیادت میں آنے والی ریلی میں کینٹینرز ہٹانے کے لیے ہیوی مشینری اور کرینز بھی موجود ہیں۔ خیبر پختونخوا کے قافلے کو روکنے کے لیے برہان انٹرچینج پر رکاوٹیں لگائی گئی ہیں۔

جی ٹی روڈ سے راولپنڈی آنے والی سڑک کو ٹیکسلا کے مقام رتہ شاہ پر کنٹینرز لگا کر راستے بند کردیے ہیں۔ روات سے راولپنڈی آنے والی سڑک کو بھی کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا ہے۔ مری روڈ پر وارث خان، کمیٹی چوک اور مریڈ چوک پر کنٹینرز لگائے گئے ہیں۔ اسلام آباد ایکسپریس وے پر فیض آباد کھنہ پل، پی ڈبلیو ڈی اور روات پر کنٹینرز لگائے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دنیا کے وسیع تر مفاد و قیام امن کے لیے پاکستان کی قیادت کا کردار قابلِ فخر ہے، شاہین آفریدی

’آج پاکستان سے باہر پاکستانی کہلوانے پر الگ ہی خوشی ہے‘، ایران-امریکا جنگ بندی کے بعد بیرون ملک پاکستانیوں کے جذبات دیدنی

امریکا ایران جنگ بندی: نواز شریف کی وزیراعظم، وزیر خارجہ اور فیلڈ مارشل کی کاوشوں کی تعریف

اسلامی تنظیم تعاون کا امریکا، ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم

افغان سرزمین سے عالمی دہشت گردی کا پھیلاؤ، چین بھی تشویش میں مبتلا

ویڈیو

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

اسکردو میں سانحہ گیاری کے شہدا کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟