وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے آج پھر راولپنڈی پر یلغار کے لیے آنا ہے، عظمیٰ بخاری

ہفتہ 28 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں تماشا لگانے کی اجازت نہیں، فتنہ گروپ جلسے کی آڑ میں فساد پھیلانا چاہتا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے آج پھر راولپنڈی پر یلغار کے لیے آنا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ فتنہ گروپ جلسے کی آڑ میں فساد پھیلانا چاہتا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف ایس سی او کانفرنس کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہے۔ قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو سختی سے نمٹیں گے، ہمارے پاس ان کے ارادوں کی ساری تفصیلات موجود ہیں۔

عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ جب ملک کے حالات بہتر ہونے لگتے ہیں تویہ فتنے سر اٹھا لیتے ہیں۔ فتنہ فساد کرنے والے پاکستان کی خوشی میں خوش نہیں ہوسکتے، آئی ایم ایف کو خط لکھنا ان کے لیے ڈوب مرنےکا مقام ہے۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کا راولپنڈی میں احتجاج، تازہ ترین صورت حال کیا ہے؟

عظمیٰ بخاری نے سوال اٹھایا کہ کیا کوئی سیاسی جماعت اسلحہ کے ساتھ جلسہ کرنے آتی ہے؟ تحریک انصاف کی جانب سے راولپنڈی میں فساد کا پروگرام بنایا گیا ہے۔ چند شرپسند عناصر کسی بھی حالت میں پاکستان کی ترقی اور استحکام سے خوش نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں نے بھی تسلیم کیا کہ پاکستانی معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔ آئی ایم ایف معاہدے سے معیشت کی بہتری میں مدد ملےگی۔ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 4 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا نے کشمیر اور فلسطین پر پاکستان کے مؤقف کو سنا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ میں فلسطین اور کشمیر کا بھرپور مقدمہ لڑا۔ ۔وزیراعظم نے اسرائیلی وزیر اعظم کی تقریر کا بائیکاٹ کیا۔ وزیراعظم کی تقلید کرتے ہوئے باقی مسلم ممالک نے بھی اسرائیلی وزیراعظم کا بائیکاٹ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟