شمالی وزیرستان: ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک، 8 زخمی

ہفتہ 28 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شیوہ شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی کا چارٹرڈ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔ جس کے نتیجے میں 6 مسافر جاں بحق، 8 زخمی ہوگئے۔

ماڑی پیٹرولیم ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر شیوہ آئل فیلڈ کے نزدیک اڑان بھرتے ہی تکنیکی خرابی کی وجہ سے کریش کر گیا۔ ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر میں 3 غیر ملکی روسی پائلٹس  اور کریو سمیت 14 مسافر سوار تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ حادثے  میں 6 افراد جاں بحق اور 8  افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو جائے حادثہ سے سی ایم ایچ تھل پہنچا دیا گیا ہے جبکہ تھل سے زخمیوں کو  بذریعہ ہیلی کاپٹر منتقل کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ انجن کے فیل ہونے کی وجہ سے ہوا – کسی بھی قسم کی تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے۔ ہیلی کاپٹر  میں اڑان بھرتے ہی تکنیکی فالٹ ہوا۔ ایمرجنسی لینڈنگ کرتے ہُوئے ہیلی کاپٹر کا ٹیل روٹر زمین  سے ٹکرا گیا۔

حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر کی معروف خاتون رہنما آسیہ اندرابی دہشتگردی کیس بری، دیگر الزامات میں مجرم قرار

مودی کی توجہ طلبی اور جرمن چانسلر کی دوری، بھارتی وزیراعظم ایک بار پھر مذاق کا نشانہ بن گئے

ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو 26 نومبر سے بھی زیادہ سخت کارروائی کا سامنا ہوگا، طلال چوہدری

بنگلہ دیش: جماعتِ اسلامی کی قیادت میں انتخابی اتحاد، 253 نشستوں پر انتخابی معاہدہ طے

دھند کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘