شمالی وزیرستان میں ہیلی کاپٹر حادثہ، وجہ کیا بنی؟

ہفتہ 28 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سول ایوی ایشن اتھارٹی  نے شمالی وزیرستان میں ماری گیس کمپنی کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ماری گیس کمپنی کے ہیلی کاپٹر نے آج (بروز ہفتہ) دن 11 بجکر 15 منٹ پر اسلام آباد سے شوا وزیرستان کے لیے اڑان بھری، ہیلی کاپٹر نے نئے مسافروں کے ساتھ شوا سے بنوں کے لیے ایک بجکر 15 منٹ پر اڑان بھری۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان: ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک، 8 زخمی

ہنگامی لینڈنگ کے دوران ہیلی کاپٹر کا ٹیل روٹر زمین سے ٹکرایا

انجن میں خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر نے شوا میں ہی ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی، ہنگامی لینڈنگ کے دوران ہیلی کاپٹر کا ٹیل روٹر زمین سے ٹکرایا اور وہ الٹ گیا۔

ہیلی کاپٹر میں 6 عملے کےافراد، ایک سیفٹی افسر اور 14 مسافر سوار تھے، حادثے کے بعد پاک آرمی کی مدد سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن پشاور سے شروع کیا گیا۔

 کمپنی نے ہیلی کاپٹر ذاتی طور پر روسی کمپنی سے ویٹ لیز پر لیا

ماری گیس کمپنی اس روسی ساختہ ہیلی کاپٹر کو تیل اور گیس دریافت کے لیے دور افتادہ علاقوں تک پہنچنے کے لیے استعمال کررہی تھی، ہیلی کاپٹر جیٹ کمپنی نے ذاتی طور پر روسی کمپنی (پی اے این ایچ) سے ویٹ لیز پر لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سیاحتی مقامات کے لیے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز، کرایہ کتنا ہوگا؟

سول ایویشن اتھارٹی نے ویٹ لیز کے تحت کمپنی کو قانونی تقاضوں کے مطابق ہیلی کاپٹر کے لیے 6 ماہ کا (این او سی) جاری کیا تھا، ویٹ لیز کی معیاد 28 ستمبر 2024 کو پوری ہورہی تھی۔

ہیلی کاپٹر کی دیکھ بھال اور عملہ کی ٹریننگ روسی کمپنی کی تھی

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ویٹ لیز معاہدہ کے تحت ہیلی کاپٹر کی دیکھ بھال اور عملہ کی ٹریننگ روسی کمپنی (پی اے این ایچ) کے زمہ تھی، بیورو آف سیفٹی انویسٹیگیشن (بی اے ایس آئی) حادثہ کی مزید تحقیقات کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں، میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کی ملاقات

ایبٹ آباد میں مسافر وین کو حادثہ، باپ بیٹے اور 2 بہنوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ٹرمپ نے صحافی کے سخت سوال پر ممدانی کو کیسے مشکل سے نکالا؟

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت