ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی مہم جوئی میں اضافے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے شہریوں پر بڑھتے ہوئے حملے اور بین الاقوامی قوانین کی پامالی خطرناک حد تک پہنچ چکے ہیں۔ گزشتہ کئی روز سے اسرائیلی فورسز لبنان کی خود مختاری کی ناقابل قبول خلاف ورزیاں کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:ایران نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیوں کیا؟
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز مسلسل شہرری آبادی کو نشانہ بنا کر لبنان کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔ پاکستان اسرائیلی جارحیت کے متاثرین اور لبنان کے عوام سے مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے۔ حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل کا اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں قتل پہلے سے غیر مستحکم خطے کو مزید خطرات سے دوچار کرے گا۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان لبنان کے عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اسرائیل کو مہم جوئی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں سے فوری روکے۔